پاکستان

شیخ رشید کے خلاف مقدمے کی درخواست

مارچ 20, 2019 < 1 min

شیخ رشید کے خلاف مقدمے کی درخواست

Reading Time: < 1 minute

یاسر حکیم

پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف بیان دینے پر سخت ردعمل کے بعد قانونی کارروائی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے ۔

راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے شیخ رشید احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیئے تحریری درخواست تھانہ وارث خان میں جمع کرائی ہے ۔

پولیس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف درخواست پیپلز پارٹی پنجاب اور سٹی تنظیم کی جانب سے دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ شیخ رشید احمد کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں جبکہ اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کی قیادت پر جان لیوا حملے ہو چکے ہیں ۔

درخواست کے مطابق شیخ رشید اب ایسے لوگوں کو حملے کی ترغیب دے رہا ہے ۔ خدشہ ہے کہ شیخ رشید کسی بھی وقت دہشتگردوں سے مل کر بلاول بھٹو پر جان لیوا حملہ کروا سکتا ہے، اس لیے شیخ رشید کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کے خلاف درخواست وصول کرلی ہے جسے قانونی رائے حاصل کرنے کے لیئے لیگل برانچ بجھوا دیا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے