پاکستان24 متفرق خبریں

بحریہ کراچی کے 460 ارب کی پیشکش قبول

مارچ 21, 2019 < 1 min

بحریہ کراچی کے 460 ارب کی پیشکش قبول

Reading Time: < 1 minute

رضوان عارف

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک کے سب سے بڑے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کے خلاف دیے گئے فیصلے کو 460 ارب روپے جرمانے پر واپس لیتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو کارروائی سے روک دیا ہے ۔

تین رکنی عمل درآمد بنچ کی جانب سے پیش کش قبول کیے جانے پر بحریہ ٹاؤن کی جانب سے عدالت میں لائے گئے افراد نے تالیاں بجائیں ۔

سماعت ختم کرکے جانے والے بنچ کے سربراہ جسٹس عظمت سعید اپنی نشست پر دوبارہ بیٹھے اور پوچھا کہ تالیاں کس نے بجائیں؟

بحریہ ٹاؤن کے وکیلوں نے کہا کہ انہوں نے نہیں بجائیں بلکہ متاثرین خوش ہوئے ہیں ۔ جسٹس عظمت سعید مسکرائے اور بنچ اٹھ کر چلا گیا ۔

عدالت کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی 460 ارب روپے کی پیشکش منظور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن یہ رقم 7 سالوں میں ادا کرے گا ۔

عدالت نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے روکتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر نیب نے ریفرنس دائر کرنا ہے تو پہلے عدالت میں درخواست دائر کرنا ہو گی ۔

عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف پہلے سے دائر ریفرنس پر کاروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بحریہ ٹاؤن پہلے چار سال سوا دو ارب روپے ماہانہ قسط ادا کرے گا۔ باقی رہ جانے والی رقم آخری 3 سال میں ادا کی جائے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے