متفرق خبریں

ہواؤں میں اڑانے والی گولیاں پکڑی گئیں

مارچ 21, 2019 < 1 min

ہواؤں میں اڑانے والی گولیاں پکڑی گئیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکام نے بیرون ملک سے ڈاک کے ذریعے آنے والی جنسی طاقت بڑھانے والی گولیوں کی بڑی مقدار کو تحویل میں لیا ہے ۔

اسلام آباد میں کسٹمز کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ ’ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ نشہ اور ایکسٹیسی گولیاں ہالینڈ سے پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔؛

حکام کا کہنا ہے کہ سات کروڑ مالیت کی 20 ہزار گولیاں راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں فروخت کی جانی تھیں ۔


سپرنٹنڈنٹ کسٹمز طارق پرویز کے مطابق کسٹمز حکام کی اطلاع پر ہالینڈ سے بک ہونے والے ایک پارسل کو کھولنے پر نو کلو وزنی ممنوعہ نشہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

تاہم دوسری جانب ذرائع کا دعوی ہے کہ پوسٹ آفس حکام نے شک گزرنے پر پارسل کو دیکھا تو اس میں بیس ہزار سے زائد گولیوں کے چھوٹے پیکٹس تھے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک گولی کی قیمت ساڑھے تین سے چار ہزار روپے ہے اور قبضے میں لی گئی گولیوں کی مجموعی قیمت سات کروڑ سے زائد ہے ۔

کسٹمز حکام کے مطابق جس شخص کے نام پارسل آیا ہے وہ اسلام آباد کس رہائشی ہے جس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے