پاکستان24 متفرق خبریں

پائلٹ پر -جہاز- بننے کا الزام

مارچ 21, 2019 < 1 min

پائلٹ پر -جہاز- بننے کا الزام

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں سول ایوی ایشن کے حکام نے ایک ایسے پائلٹ کو جہاز کے کاک پٹ سے اتار لیا ہے جس پر نشے میں دھت ہونے کا الزام تھا ۔

راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق پاکستان کی قومی ائر لائن جو ’باکمال لوگ لاجواب سروس’ کے سلوگن کے ساتھ آپریٹ کرتی ہے کے ایک پائلٹ کو برمنگھم جانے والی پرواز سے مبینہ طور پر نشہ میں ہونے کے باعث جہاز سے اتارا گیا ہے ۔

پائلٹ کو جہاز کے کاک پٹ سے اتارنے سے قبل اس کے مبینہ طور پر نشہ میں ہونے کی اطلاع سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کو دی گئی تھی ۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر نوید نے پائلٹ کیپٹن عمر خیام کے خون کے نمونے حاصل کرلیے ہیں ۔

واقعہ کے باعث برمنگھم جانے والی پرواز دو گھنٹے تاخیر سے دوسرے پائلٹ کے ذریعے روانہ کی گئی ۔

قومی ائر لائن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں،رپورٹ ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایسے عمل کی کسی کو اجازت نہیں، رپورٹ ملنے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ترجمان نے بتایا کہ قوانین کے مطابق رپورٹ مثبت آنے پر نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے