پاکستان

مظاہرین نے ٹول پلازہ مسمار کر دیا

مارچ 23, 2019 < 1 min

مظاہرین نے ٹول پلازہ مسمار کر دیا

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

پاکستان کو افغانستان سے ملانے والی شاہراہ پر قائم ٹول پلازہ کو مشتعل ٹرانسپورٹرز نے مسمار کر دیا ہے ۔

لیویز حکام کے مطابق پاک افغان شاہراہ پر قائم ٹول پلازہ پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول کر تباہ کیا ہے ۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے خیبر پختونخوا میں افغان سرحد کے نزدیک خیبر کھٹہ کشتہ کے مقام پر یہ ٹول پلازہ تین ماہ قبل بنایا تھا جس پر سینکڑوں مظاہرین نے ٹول پلازہ کو مسمار کیا ہے ۔

مقامی صحافیوں کے مطابق ٹول پلازہ کے قیام کے خلاف خیبر ٹرانسپورٹرز یونین کا گزشتہ سات دنوں سے احتجاج جاری تھا ۔

لیویز ذرائع کے مطابق سات روزہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کو بھی آمدورفت کے لئے بند رکھا ۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد پانچ سال تک قبائلی اضلاع ہرقسم ٹیکس سے مستثنی قرار دیا گیا تھا ۔

مشتعل ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ ٹول ٹیکس کا نفاذ انضمام معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے