پاکستان پاکستان24

ائرپورٹ پر 13 کلو ہیروئن پکڑی گئی

مارچ 24, 2019 < 1 min

ائرپورٹ پر 13 کلو ہیروئن پکڑی گئی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کے ائرپورٹ پر 13 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی ہے ۔

راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق انسداد منشیات کی فورس کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک کارروائی میں ویانا جانے والی برطانوی خاتون کے سامان سے 13 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی ہے ۔

حکام کے مطابق خاتون کوثر یونس غیر ملکی پرواز سے دوحا کے راستہ ویانا جا رہی تھی ۔ اے این ایف حکام نے بتایا ہے کہ ملزمہ خاتون نے ہیروئین چمڑے کی اشیاء میں چھپا رکھی تھی ۔

ملزمہ اے این ایف کی حراست میں

اے این ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیروئن تین مختلف ٹرالی بیگز میں موجود سامان سے برآمد کی گئی جس کے بعد خاتون کو مزید تفتیش کے لیے انسداد منشیات کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے