پاکستان

ڈالر کی چھلانگ سے مہنگائی

مارچ 24, 2019 < 1 min

ڈالر کی چھلانگ سے مہنگائی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد زرمبادلہ کے تیزی سے گرتے ذخائر کو اس کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

اتوار کو پاکستان میں کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 140 ہی رہی ۔ سنیچر کو اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کے 140 روپے مل رہے تھے ۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کے ایک اعلی افسر کے مطابق ڈالر کی قدر 140 سے 145 کے درمیان ہی رہے گی اور اس میں کمی کا امکان نظر نہیں آتا ۔

ادھر روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔

ڈالر140روپے کا ہونے کے بعد فی تولہ سونا 70ہزار 3سو روپے کا ہو گیا ہے ۔

سنیچر کو پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کا اضافے کے بعد 60ہزار 271روپے ہوگئی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے