پاکستان24 کھیل متفرق خبریں

’کرکٹ کے رومانوی مناظر‘

مارچ 24, 2019 2 min

’کرکٹ کے رومانوی مناظر‘

Reading Time: 2 minutes

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شارجہ میں کھیلے گئے ایک روزہ کرکٹ میچ میں کیمروں نے کچھ رومانوی مناظر دیکھنے والوں تک پہنچائے جن پر اب سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں ۔

آسٹریلوی ڈریسنگ روم میں لیگ اسپنر ایڈم زامپا اور آل راؤنڈر مارکس سٹونس کے درمیان محبت بھرے ان لمحات کو صارفین کی ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے ۔

بعض صارفین نے رائے دی ہے کہ ایڈم زامپا ہم جنس پرست ہیں اور انہوں نے سٹونس کے ساتھ اپنی دلچسپی ڈریسنگ روم میں دکھائی جب اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرا ۔

ایک انڈین کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق زامپا نے سٹونس کو چومنے کی کوشش بھی کی اور ناکامی پر اس کے ہونٹوں کو اپنی انگلیوں سے چھوا ۔

فیس بک پر صارف عزیز سالار نے دونوں کی ویڈیو کا سکرین شاٹ شیئر کر کے لکھا ہے کہ ’حد ہے ان “کالے” کرتوتوں کے باوجود آسٹریلیا میچ با آسانی جیت گیا پاکستانی کھلاڑیوں کی ایسی تصویر بن جائے تو زلزلے اور طوفان آجائیں ۔؛

اس طنزیہ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض صارفین نے اس عمل کو سراہا بھی ہے ۔

صارف قیصر جاوید نے اس کو ایک خوبصورت اور پرسکون منظر قرار دیا ۔ انہوں نے لکھا کہ
’ایسا ہی خیال تھا میرا اس معاملے کو لیکر۔ مگر کچھ بہت ہی حیران کن کہہ لیں یا آنکھیں کھول دینے والے واقعات دیکھے اپنے اردگرد تو مجھے لگا جیسے میں نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی تھیں۔ اور جب مجھے ہی اس معاملے میں منصف کے فرائض سر انجام دینے پڑے تو ایک کل کے بچے نے مجھے سبق پڑھا دیا کہ میں اندر سے کتنا خوفزدہ ہوں۔ کاش میں کبھی کھل کر بات کر سکوں اس بارے میں۔ لیکن میں تب سے بہت ہلکا محسوس کر رہا ہوں اس سب کو لیکر۔؛

ٹوئٹر پر عائشہ قریشی نام کے ہینڈل سے لکھا گیا ہے کہ ‘’میں ابھی تک اس پر یقین نہیں کر پائی۔؛ انہوں نے آئی سی سی کے ٹوئٹر ہینڈل سے زامپا کی ایک پرانی ایک تصویر کو ریٹویٹ کرکے اس پر ہنستے ہوئے تبصرہ کیا ہے کہ ‘’آئی سی سی نے ہمیں اس گند کے بارے میں بہت پہلے مطلع کر دیا تھا۔؛

ایک اور ٹوئٹر نے ایڈم زامپا کو ٹیگ کر کے ہنستے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا آپ ہم جنس پرست ہیں؟

بعض صارفین نے زامپا اور پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی دو برس پرانی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں خواجہ زامپا کی پشت پر ہاتھ پھیر رہے ہیں ۔

زامپا کی پشت پر عثمان خواجہ کا ہاتھ

خیال رہے کہ فروری سنہ 2016 میں ایک میچ سے قبل گراؤنڈ میں قومی ترانے کے دوران اس منظر کو ٹی وی کیمروں نے محفوظ کیا تھا اور اس کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے