پاکستان

اسد منیر کیس کی انکوائری چیئرمین نیب کریں گے

مارچ 25, 2019 < 1 min

اسد منیر کیس کی انکوائری چیئرمین نیب کریں گے

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے خودکشی کرنے والے سابق بریگیڈیئر اسد منیر کی موت کی انکوائری خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرپشن ریفرنس کا سامنا کرنے کی بجائے خودکشی کرنے والے وفاقی ترقیاتی ادارے کے سابق ممبر اسٹیٹ بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد منیر کی مبینہ ٰخودکشی کی انکوائری چیئرمین نے خود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ ریکارڈ نیب راولپنڈی سے فوری طور پر طلب کر لیا ہے ’تاکہ قانون کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔‘

 خیال رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 15 مارچ کو مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی اور ان کی نعش کے پاس سے ملنے والے ان کے مبینہ خط میں نیب کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کی گئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے