فیصلہ محفوظ، کچھ دیر میں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ساتھی ججوں سے مشاورت کے بعد سوا ایک بجے کے بعد آرڈر سنائیں گے ۔
نواز شریف کے وکیل نے سماعت کے اختتام پر کہا کہ صرف آٹھ ہفتوں کی ضمانت دے دیں، دو ماہ علاج کرانے کے بعد واپس جیل جائیں گے ۔
نیب نے ضمانت کی مخالفت کی ۔ چیف جسٹس نے قیدیوں کے سٹریس پر طنز کیا جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آٹھ ہفتوں کی ضمانت مانگنا مناسب ہے ۔
جسٹس یحیا آفریدی نے کہا کہ ہم یہاں بلڈ پریشر ناپنے نہیں بیٹھے یہ میڈیکل بورڈ کا کام ہے ۔
Array