پاکستان پاکستان24

شہباز کو باہر جانے سے روکیں گے

مارچ 26, 2019 2 min

شہباز کو باہر جانے سے روکیں گے

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی حکومت نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست سے نکالنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ ’شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، شریف خاندان کا جو بندہ باہر گیا وہ واپس نہیں آیا‘۔

فواد چودھری نے کہا کہ ان کو اس بات پر حیرت ہے کہ شریف برادران کو اپنے والد کے نام پر بنائے گئے میاں شریف کے اسپتال پر بھی اعتماد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ اتنے لمبے عرصے سے اقتدار میں رہے، علاج کے لیے لندن جانے کا کہیں تو نامناسب بات ہے‘۔ب

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’بلاول نے 300 ٹکٹ خریدے اور خوشی کی بات ہے انہیں اتنے لوگ بھی مل گئے، بلاول نے پہلی بار پیسے دے کر 11 لاکھ روپے ٹکٹ کے ادا کیے، ان کی سرگرمی کا اچھا پہلو یہ ہے کہ انہیں پہلی بار ٹکٹ کے پیسے ادا کرنا پڑے‘۔

فواد چودھری نے کہا کہ سندھ کے وزیراعلی این ایف سی ایوارڈ میں اپنے صوبے کا حصہ بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر سے کہا کہ پہلے والی رقم لندن دبئی میں لگ گئی، اب اور بڑھانا ہے تو وہ بھی وہی لگنا ہے، پیسہ سندھ کے نام پر لیا جاتا ہے لیکن دبئی میں فلیٹ کھلتے ہیں۔‘

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب سندھ کے لوگ خود فیصلہ کریں ، سندھ کے وزیراعلیٰ اس میں کلیدی مجرم ہیں، سندھ کی حکومت جس طرح چلائی جارہی ہے وہاں کے ایم پی ایز کو سوچنا چاہیے، سندھ والوں کے حقوق پر غاصب ٹولہ بیٹھا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ نیب کے ساتھ تعاون پر بھی تیار نہیں، یہ کہنا کہ وزیراعلیٰ کو کیوں پوچھا، ان کا کوئی بندہ ایسا نہیں جس سے نہ پوچھا جائے، بدقسمتی سے ان کے فرنٹ مین حکومت کی فرنٹ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی کے تین وزرا نے معمولی ایشوز پر استعفیٰ دیا، ان کے اسپیکر کی اخلاقی حالت یہ ہےکہ وہ گرفتار ہے اور اس کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلا رہا ہےکہ کہیں اسے واپس جیل نہ جانا پڑے‘۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں حکومت نے مرکزی ملزم شرجیل میمن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ڈال دیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مذاق شہبازشریف سے شروع ہوا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ’ہمیں اب سمجھ آیا کہ پیپلزپارٹی اتنی شدو مد سے شہبازشریف کے لیے کیوں فرمائش کررہی ہے، انہوں نے فریال تالپور اور شرجیل میمن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ڈالنا تھا جس کے لیے انہوں نے شہباز شریف کا کندھا استعمال کیا‘۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے