پاکستان پاکستان24

’شہباز شریف باہر جا سکتے ہیں‘

مارچ 26, 2019 < 1 min

’شہباز شریف باہر جا سکتے ہیں‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں صوبہ پنجاب کی ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست سے نکالنے اور ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی شہبازشریف کی درخواست کی سماعت کی ۔

شہبازشریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل مسلسل نیب میں پیش ہورہے ہیں اور تفتیش میں نیب سے تعاون کررہے ہیں، انہوں نے کبھی نیب میں پیشی سے انکار نہیں کیا۔

شہبازشریف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عدالت ان کے مؤکل کی ضمانت پہلے ہی منظور کرچکی ہے، اس کیس میں بھی نیب کے حوالے سے عدالت کے ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے مزید مؤقف اپنایا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا بدنیتی پر مبنی ہے، ان کو اپنی بہو اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے بیرون ملک جانا ہے۔

وکیل کے دلائل پر عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف دوسرے کیسز میں کیا پیشرفت ہے؟ اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ کیسز پر انکوائری جاری ہے اور اب ریفرنس دائر ہونے ہیں۔

عدالت نے درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔

خیال رہےکہ نیب نے گزشتہ برس 5 اکتوبر کو شہبازشریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا جس کے بعد حکومت نے نیب کی سفارش پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے