پاکستان

زرداری احتساب عدالت طلب

مارچ 26, 2019 < 1 min

زرداری احتساب عدالت طلب

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا ہے ۔

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے جس پر کراچی کلفٹن کے بلاول ہاؤس کا ایڈریس درج ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور ملزم طلب کرنے کا سمن کراچی کے ایڈریس پر بھجوایا ہے ۔

آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کلفٹن کراچی کے ایڈریس پر بھجوائے گئے عدالتی سمن میں کہا گیا ہے کہ وہ خود پر عائد الزامات کا جواب دینے کے لیے 8 اپریل کی صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہوں ۔

آصف علی زرداری کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے پر طلب کیا گیا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 23 ملزمان کو طلب کر رکھا ہے ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے کراچی کی بینکنگ کورٹ سے کیس احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے