پاکستان

پشاور میٹرو نے خاتون کو کچل دیا

اپریل 6, 2019 2 min

پشاور میٹرو نے خاتون کو کچل دیا

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید تنقید کا سامنا کرنے والے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ بی آر ٹی منصوبے کی بسوں کی آزمائشی سروس چند روز بعد ہی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے ۔

مقامی صحافیوں کے مطابق حیات آباد میں پیش آنے والے حادثے میں خاتون کی ہلاکت کے بعد بی آر ٹی کی بسوں کی آزمائشی سروس کو بند کیا گیا ۔

بی آر ٹی روٹ میں بس کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون فیز تھری چوک پر سڑک پار کر رہی تھی کہ بی آر ٹی بس کی زد میں آگئی۔

جیو نیوز ویب کے مطابق ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ بی آر ٹی روٹ پر حادثے میں خاتون کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

لاہور میں ن لیگ حکومت کی بنائی گئی میٹرو

خاتون کی شناخت لنبیٰ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق چارسدہ کی تحصیل تنگی سے ہے۔

چند روز قبل ہی خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی بسوں کی آزمائشی سروس شروع کی تھی۔

دو روز قبل خیبر پختونخوا کی انسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بھی بی آر ٹی منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر شروع کیا گیا، ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا اور عوام کے پیسے کو بی آر ٹی پر ضائع کیا گیا۔

خیال رہے کہ اتوار کو بی آر ٹی بسوں کی نئی کھیپ چین سے پاکستانی بندرگاہ کراچی پہنچی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے