پاکستان پاکستان24

حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع

اپریل 8, 2019 < 1 min

حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ نے ایک بار پھر عبوری ضمانت دے دی ہے ۔

 قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے مقدمے میں دی گئی ضمانت میں توسیع فراہم کی ہے ۔ عدالت نے نیب سے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو 17 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے ۔

عدالت نے حمزہ شہباز کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ 

جسٹس ملک شہزاد احمد خان اورجسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست کی سماعت کی ۔ 

حمزہ شہباز نے سنیچر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کے لیے اس وقت رجوع کیاتھا جب  احتساب کے قومی ادارے نیب کے اہلکار ان کی رہائش گاہ کے باہر گرفتاری کے وارنٹ لے کر پہنچے تھے ۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعدنیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے دو دن کے لیے روک دیا تھا۔ 

پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے سامنے نیب کے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ حمزہ شہباز کے خلاف تین نیب ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ نیب ہمیں شواہد دے، ہم جواب دیں گے ۔ 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے