پاکستان

یہ لاہور ہائیکورٹ نہیں، جسٹس عظمت سعید

اپریل 9, 2019 < 1 min

یہ لاہور ہائیکورٹ نہیں، جسٹس عظمت سعید

Reading Time: < 1 minute

رضوان عارف

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس عظمت سعید نے سرکاری زمین پر پٹرول پمپ کی لیز کے مقدمے میں ایک وکیل سے کہا کہ ’یہ کس لہجے میں بات کر رہے ہیں۔؟‘

جسٹس شیخ عظمت سعید نے وکیل سے کہا کہ ’یہ لاہور ہائیکورٹ نہیں جہاں شور مچا کر آرڈر کرا لیتے ہیں۔‘

وکیل اعتزاز احسن نے جسٹس عظمت سعید سے کہا کہ ’آپ بھی تو لاہور ہائیکورٹ سے ہی تشریف لائے ہیں۔‘

جسٹس عظمت سعید نے اعتزاز احسن کو جواب دیا کہ ’اب وہ لاہور ہائیکورٹ نہیں رہی جو میں چھوڑ کر آیا تھا۔‘

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے لاہور میں سرکاری اراضی پر پٹرول پمپ بنا کر لیز پر دینے کے مقدمے کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اس مقدمے کی سماعت کے دوران جب ایک موقع پر وکیل نے کہا کہ لاہور کی وحدت روڈ پر پٹرول پمپ پنجاب کے گورنر کی اجازت حاصل کر کے بنایا گیا ۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ گورنر کوئی خدا نہیں، اگر اس نے اجازت دی ہے تو جا کر گورنر ہاؤس میں پٹرول پمپ بنا دیں ۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری اراضی کی فروخت کے حوالے سے پالیسی نہیں بنائی گئی ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم حکومت کو کیسے کہیں کہ پٹرول پمپ کی زمین فروخت کرے ۔

عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آبزرویشن دی کہ مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے