پاکستان24 متفرق خبریں

وکی لیکس کے بانی اسانج گرفتار

اپریل 11, 2019 < 1 min

وکی لیکس کے بانی اسانج گرفتار

Reading Time: < 1 minute

برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کر لیا ہے ۔

وکی لیکس ویب سائٹ نے جولائی سنہ 2009 میں افغان جنگ کے حوالے سے امریکی فوج کی 75 ہزار خفیہ دستاویزات شائع کی تھیں ۔

جولین اسانج امریکی سے روپوش ہونے کے بعد برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین ہوگئے تھے ۔

امریکی حکام نے اس انکشاف پر یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا تھا کہ ان دستاویزات کی اشاعت اتحادی فوجیوں اور خاص طور پر مخبروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بن سکتی ہے۔

اسانج 1971 میں آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والدین اپنی تھیٹر کمپنی کے ساتھ شہروں شہروں گھومتے رہتے تھے ۔

اسانج کو نوجوانی سے ہی کمپیوٹر کا جنون طاری تھا۔ اُن پر 1995 میں درجنوں ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا جرم ثابت ہو چکا ہے، جس کے بعد انھیں عدالت سے تنبیہ کی گئی اور جرمانہ بھرنا پڑا۔

اسانج مضبوط اعصاب کے مالک ہیں کیونکہ جو راز وہ منظر عام پر لاتے ہیں اس کے بعد انھیں حکومتوں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہوتا ہے، اور جس قسم کے الزامات لگائے جاتے ہیں، کوئی کمزور اعصاب کا شخص اسے برداشت نہیں کر سکتا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے