متفرق خبریں

عوام کی آرمی چیف کے خلاف بغاوت

اپریل 13, 2019 < 1 min

عوام کی آرمی چیف کے خلاف بغاوت

Reading Time: < 1 minute

افریقی ملک سوڈان میں نئے آرمی چیف اپنے عہدے سے ایک دن بعد ہی ہٹنا پڑا ہے ۔

جنرل ابن عوف نے 30 سال تک اقتدار پر قابض صدر عمر البشیر کے خلاف اس وقت بغاوت کر کے ان کو عہدے سے ہٹایا جب ہزاروں افراد نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے ۔

عمر البشیر کو ہٹانے کے بعد جنرل ابن عوف فوج کی کونسل کے سربراہ بن گئے تاہم احتجاج کرنے والے عوام نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں سے واپس گھروں کو جانے سے انکار کیا ۔

مظاہروں کی قیادت کرنے والوں نے کہا کہ جنرل ابن عوف سابق صدر عمر البشیر کے قریبی دوست ہیں ۔

عوامی احتجاج کے بعد ملک کے فوجی وزیر دفاع نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا کہ جنرل ابن عوف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں اور نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتح عبدالرحمان ہوں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے