پاکستان پاکستان24

ٹویٹ پر نیب کا نوٹس

اپریل 13, 2019 < 1 min

ٹویٹ پر نیب کا نوٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ایک ٹویٹ کا نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے پنجاب میں گرفتار علیم خان کے مقدمے کو معمولی قرار دیا تھا ۔

نیب نے اعلامیے جاری کرتے ہوئے نیب مقدمات پر بیان بازی کی وجہ سے تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔

قبل ازیں 16 جنوری کو بھی نیب نے فواد چوہدری کی طرف سے نئے مقدمات پر بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دیا تھا.

نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو میں وفاقی وزیر اطلاعات کے علیم خان کے مقدمے سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے نیب سے متعلق ماضی کے اور حالات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نیب اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ ان کے نائب اور نیب میں جاری تحقیقات اور مقدمات سے متعلق بیانات کہیں نیب کے معاملات میں مداخلت اور زیر التوا انکوائری و معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں. نیب کو وفاقی وزیر اطلاعات کے نائب سے متعلق تمام بیانات کا جائزہ لینے کے بعد اگر یہ محسوس ہوا کہ ان کے بیانات نیب آرڈیننس اور مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے.

قبل ازیں فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’‏علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہئے۔عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے