پاکستان پاکستان24

مہنگائی کے ذمہ دار نواز- زرداری ہیں، حکومت

اپریل 14, 2019 < 1 min

مہنگائی کے ذمہ دار نواز- زرداری ہیں، حکومت

Reading Time: < 1 minute

معاشی بدحالی اور مہنگائی کے شکار پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے تمام مسائل کا ذمہ دار سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو قرار دیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں معاشی مفکر فریڈرک بسطیات کی تصویر اور قول منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”‏منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کیساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ اور سوال پوچھے جانے پر ان کے ردعمل (جس انداز میں وہ غصے سے لال پیلے ہوجاتے ہیں) سے اس کہاوت میں پوشیدہ صداقت صاف جھلکتی ہے۔“

ادھر وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے دیگر سرکاری مشیروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ مہنگائی اور ڈالر کی قدر بڑھنے کے ذمہ دار آصف زرداری اور نواز شریف ہیں ۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے حکومت کو مہنگائی اور اس طرح کے بیانات کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

ایک صارف زامل نے لکھا ہے کہ ”حکومت مل گئی ہے تو اب خود کچھ کر کے دکھائیں۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے