پاکستان

مفت تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

اپریل 15, 2019 < 1 min

مفت تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ مفت تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہر شہری کو مفت تعلیم دینے کی ذمہ داری ریاست ادا نہیں کر رہی۔

نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے استفسار کیا کہ کیا عدالت قطر ایئرلائینز کو اتحاد ائیر لائنز جتنے اخراجات لینے کا پابند کر سکتی ہے؟
عدالت نے کہا کہ والدین بچوں کی تعلیم کیلئے اپنی مالی حیثیت کے مطابق بھی مختلف نجی سکولوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
دوران سماعت والدین کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ نجی سکول ہر تین ماہ بعد اسکول کی فیس میں اضافہ کر لیتے ہیں۔ قانون کے مطابق سکولوں کی فیس ہر تین سال بعد بڑھائی جا سکتی ہے۔ تین سالوں کے دوران اسکول کی ٹویشن فیس نہیں بلکہ دیگر اخراجات بڑھائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی اسکول ہر سال ایڈمیشن کی مد میں بھاری رقم بھی وصول کرتے ہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے