پاکستان

ابوظہبی سے چھ پاکستانیوں کی میتیں

اپریل 15, 2019 < 1 min

ابوظہبی سے چھ پاکستانیوں کی میتیں

Reading Time: < 1 minute

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں جاں بحق ہونے والے چھ پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئی ہیں ۔

پاکستان کے دفترخارجہ کے مطابق جاں بحق افراد کی میتوں کو او پی ایف ایمبولینس سروس کے ذریعے آبائی علاقوں میں بھجوا دیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی میتیں کوہاٹ، ہنگو، پشاور اور درہ آدم خیل روانہ کی گئیں ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق بارہ اپریل کو دبئی میں گھر میں آگ لگنے سے چھ پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے، ان میں چار افراد ایک ہی گھرانے سے ہیں، آتشزدگی کا شکار ہونے والے گھر کے ایک فرد پچاس سالہ محمود رحیم معجزانہ طور پر بچ گئے اور معمولی زخمی ہوئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں محمدفاروق، عمر فاروق، خرم فاروق، خیال افضل، عید نواز خان، اور علی حیدر شامل تھے ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک کمرے میں آگی لگی، وہاں متعدد اشیاء ایسی موجود تھیں جس سے آگ مزید بھڑک اٹھی، ان میں جنریٹر‘ گیس پایپ لائن ایئیر کنڈیشنڈ اور لکڑی کا سامان تھا۔

دبئی میں پاکستان کا قونصل خانہ متعلقہ حکام سے رابطہ میں رہا اور ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ اور سفری دستاویزات کی تیاری میں تعاون کیا، پی آئی اے حکام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ لواحقین سے یو اے ای اور پاکستان میں سے رابطہ کیا گیا ۔

اس سے قبل پاکستان مشن نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں اور ذخمی کی عیادت کی، تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے