پاکستان24 متفرق خبریں

”تصدیق شدہ فوجی تجزیہ کار“

اپریل 15, 2019 2 min

”تصدیق شدہ فوجی تجزیہ کار“

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز پر تجزیہ کاری کرنے کے لیے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ریٹائرڈ افسران کی تصدیق کا عمل شروع کیا ہے اور اس حوالے سے نجی چینلز کو اپنے تصدیق شدہ ترجمانوں کی فہرست ارسال کی ہے ۔

اس سے قبل پاکستان میں ٹی وی چینلز کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے پیمرا سے ایک خط تمام ٹی وی چینلز کو بھجوایاگیا تھا ۔

خط میں کہا گیا تھا کہ صرف وہی ریٹائرڈ افسر بطور دفاعی تجزیہ کار ٹی وی پر آ سکے گا جس کی تصدیق فوج کا شعبہ تعلقات عامہ کرے گا۔

جاری کی گئی فہرست میں عہدوں کے اعتبار سے دس بریگیڈئیر(ریٹائر) جبکہ سات لیفٹیننٹ جنرل اور دو میجر جنرل شامل ہیں ۔

ٹی وی چینلز کے اینکروں کو بھیجے گئے تصدیقی خط میں چار ائیر مارشل(ریٹائر) اور ایک ائیر وائس مارشل(ریٹائر) کا نام بھی شامل ہے ۔ ایک ایڈمرل(ریٹائر) اور ایک ائیر کموڈور(ریٹائر) کو ملا کر کل 26 افراد اب فوج کی جانب سے دفاعی تجزیہ کاری کے سند یافتہ ہیں تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کے بطور تجزیہ کار تصدیق کی اختتامی تاریخ بھی درج کی گئی ہے ۔

ان تجزیہ کاروں کو اس سال کے اختتام تک تصدیق شدہ قرار دیا گیا ہے ۔

ان ریٹائر فوجی افسران کو اب ”دفاعی تجزیہ کار” بنا کر ٹی وی پروگراموں میں بٹھایا جا سکے گا اور دیگر سابق افسران ٹی وی پروگراموں میں صرف سیاسی امور پر ہی تبصروں کے لیے بلائے جا سکیں گے ۔

دیگر افسران کو صرف ” تجزیہ کار” لکھا جا سکے گا۔

ایک نجی چینل کے اینکر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہی سب کچھ پہلے واٹس ایپ پیغامات اور گم نام فون کالز کے ذریعے پاکستانی میڈیا کو بتایا جاتا تھا جو اب خط کی شکل میں کھل کر سامنے لایا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے