عالمی خبریں

آٹھ سو سال پرانا گرجا جل گیا

اپریل 16, 2019 < 1 min

آٹھ سو سال پرانا گرجا جل گیا

Reading Time: < 1 minute

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ تاریخی نوٹراڈام گرجا گھر کو دوبارہ تعمیر کریں گے ۔

پیرس کا ساڑھے آٹھ سو سال قدیم تاریخی گرجا گھر نوٹرا ڈام آگ لگنے سے جزوی طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

شدید آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو گھنٹوں کوشش کرنا پڑی ۔ پیرس کے فائر بریگیڈ کے ادارے کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل گبرائیل پلس کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گبرائیل نے کہا کہ اب آگ مکمل طور پر قابو میں ہے اور جزوی طور پر بجھا دی گئی۔

فرانسیسی صدر میکرون نے وزیراعظم کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کے آپریشن کی خود نگرانی کی ۔ انہوں نے کہا ہے تاریخی گرجا گھر کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

بارہویں صدی میں تعمیر کیے گئے اس گرجا گھر میں آگے لگنے کے بعد اس کی چھت اور مخروطی چوٹی گر گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوئی تاہم جس وقت آگے لگی اس وقت وہاں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔

اطلاعات کے مطابق گرجا گھر کے ڈھانچے کو مکمل تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نوٹرڈیم گرجا گھر میں سالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں، حالیہ مہینوں میں اس تاریخی عمارت کی دیواروں میں دراڑیں دیکھی گئیں جس کے بعد اس کو محفوظ رکھنے کے لیے اس کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام شروع کیا گیا تھا ۔


آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے