پاکستان پاکستان24

گھر کو بارود سے اڑا دیا، آپریشن میں پانچ ہلاک

اپریل 16, 2019 < 1 min

گھر کو بارود سے اڑا دیا، آپریشن میں پانچ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد فوج نے دو منزلہ گھر کو بارود سے اڑا دیا ہے تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔

اس آپریشن میں ایک پولیس اہلکار اور پانچ شدت پسند مارے گئے ہیں ۔

‏پشاور کے علاقے حیات فیز 7 میں مشترکہ اپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے ۔آئی جی پولیس ڈاکٹر نیعم اور کور کمانڈر مہظر شاہین نے اپریشن کی جگہ کا دروہ کیا ۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور فوجی دستوں کے آپریشن میں پانچ دہشت گردوں اور ایک پولیس اہلکار کے مارے جانے کے بعد حکام نے آپریشن خاتمے کے بیان جاری کیے ہیں ۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور خیبرپختونخوا پولیس نے خفیہ اطلاعات پر پشاور کے علاقے حیات آباد کے فیز سات میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ۔


بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پیر کی رات شروع کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار قمر اسلم بھی گولیوں کا نشانہ بنے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک فوجی افسر اور ایک سپاہی آپریشن کے دوران زخمی بھی ہوئے ۔


فوجی ترجمان کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے اور قریبی علاقے کو کلیئر کرایا جارہا ہے جبکہ تمام دہشت گردوں کی نعشیں قبضے میں لے کر ان کی شناخت کاعمل جاری ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے