کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ٹیم کا اعلان

اپریل 16, 2019 < 1 min

کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ٹیم کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ کے اختتام پر انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔

گوگہ بنگلہ دیشی ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے تاہم ٹیم میں نوجوان فاسٹ باولر ابوجائید کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ایک روزہ کیرئیرکا ابھی آغاز کرنا ہے۔

 ابوجائید نے بنگلہ دیش کی جانب سے گزشتہ سال اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آعاز کیا تھا  اور ابھی تک صرف تین انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے بیٹسمین مصدق حسین کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے بنگلہ دیش کی طرف سے آخری میچ گزشتہ سال ستمبر میں ایشیاء کپ کے دوران کھیلا تھا۔

چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کیونکہ ورلڈ کپ انگلینڈ کے مشکل کنڈیشن میں ہو رہا ہے اس لیے ٹیم کے انتخاب میں تجربہ کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

 ٹیم کے کھلاڑیوں میں مشرفی مرتضی (کپتان)،  تمیم اقبال، لیٹن داس، سمیہ سرکار، مشفق الرحمن، محمود اللہ، محمود اللہ دیاد، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر الرحمن، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی الحسن، روبل حسین، مستفیض الرحمن اور ابو جائید کے نام شامل ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے