پاکستان24 متفرق خبریں

ائر مارشل کے وارنٹ گرفتاری

اپریل 16, 2019 < 1 min

ائر مارشل کے وارنٹ گرفتاری

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک عدالت نے قومی ائر لائن پی آئی اے کے سربراہ ائر مارشل ارشد ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں ۔

قابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ نوٹس وصول کرنے اور عدالت میں پیش ہونے سے انکار پر جاری کیے گئے ہیں ۔

پی آئی اے کے پائلٹ میاں شہباز عزیز کو نوکری سے برخاست کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے سول جج درجہ اول لاہور محمد اکرم آزاد نے سی ای او پی آئی اے سمیت چار اعلی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔

صحافی یاسر حکیم کے مطابق چاروں افسران کو گرفتار کر کے 24 اپریل کا عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

وارنٹ گرفتاری سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک،ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کیپٹن عزیز کے جاری کیے گئے ۔ عدالت نے چیف پائلٹ لاہور کیپٹن علی زمان،چیف ہیومن ریسورس آفیسر ایئر وائس مارشل سبحان نزیر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ۔

پی آئی اے انتظامیہ نے وارنٹ گرفتاری پر لیگل ٹیم کو تیاری کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کو چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے