پاکستان

پارلیمانی رپورٹرز الیکشن کے نتائج

اپریل 17, 2019 2 min

پارلیمانی رپورٹرز الیکشن کے نتائج

Reading Time: 2 minutes

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فاونڈر پینل نے لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کی ہے ۔ نئ باڈی آئندہ دو سال کیلئے منتخب گئی ۔ نوشین یوسف نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

عابد خورشید

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوئے اور پولنگ صبح گیارہ سے شام پانچ بجے تک جاری رہی ۔

فاونڈر پینل کےامیدواروں نے اپنے مد مقابل پروفیشنل پینل کو بڑے مارجن سے شکست دے کر مرکزی اور گورننک باڈی کی تمام نشستیں اپنے نام کیں ۔ بہزاد سلیمی صدر، ایم بی سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔

فاونڈر پینل کے سہیل خان، انتظار حیدری ، صائمہ ملک، علی شیر بالترتیب نائب صدر، سیکریٹری خزانہ،جوائنٹ سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔

گورننگ باڈی میں فاونڈر پینل کی نوشین یوسف نے 170 ووٹ لے کر سب پر سبقت حاصل کی جبکہ فاونڈر پینل کے زاہد یعقوب خواجہ، عاطف شیرازی، نادر گورمانی عاصم یسین، جاوید الرحمان ، رانا طلال، رضوان ڈھلوں جبکہ پروفیشنل پینل کے زیشان شمسی کامیاب ہوئے۔

نوشین یوسف ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

الیکشن کمیٹی کے مطابق پی آر اے کے الیکشن میں ریکارڈ ووٹ کاسٹ ہوئے ۔

ووٹرز کی کل تعداد 290 تھی جن میں سے 236 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔فاونڈر پینل کی قیادت بہزاد سلیمی جبکہ پروفیشنل پینل کی قیادت وقار ستّی نے کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں الیکشن کی بجائے متفقہ پینل ترتیب دیا گیا تھا جبکہ اس مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہوا اور صحافیوں نے بھرپور الیکشن مہم جاری رکھی ۔

نو منتخب صدر بہزاد سلیمی کا کہنا تھا کہ وہ پی آر اے کو متحرک رکھنے،صحافیوں کے مسائل دور کرنے اور آزادی صحافت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے