متفرق خبریں

فیصل ووڈا کی کمپنی 12 کروڑ کی ڈیفالٹر

اپریل 17, 2019 < 1 min

فیصل ووڈا کی کمپنی 12 کروڑ کی ڈیفالٹر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ سندھ کی ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر آبی وسائل کو سمن جاری کرنے کا ایک اشتہار قومی اخبارات میں شائع کرایا ہے جس میں ان کے والد کو بھی بطور ضامن اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے ۔

صحافی صبیح الحسنین کے مطابق سندھ ہائیکورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فنانشل آرڈی ننس کے سیکشن ۹ کے تحت درج مقدمے میں عمر ووڈا اور فیصل ووڈا کو ۱۷ مئی تک عدالتی نوٹس کے جواب میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے ۔

اس مقدمے کی مدعی سعودی پاک لیزنگ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ان افراد سے بطور ضامن ۱۲ کروڑ ۲۸ لاکھ ۹۲ ہزار روپے وصول کرنے ہیں جو ان کی کمپنی میسرز او وی کنسٹرکشن نے لیے تھے ۔

کمپنی مبینہ طور پر ڈیفالٹر ہے جس کے ضامن عمر ووڈا اور ان کے بیٹے فیصل ووڈا ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے