متفرق خبریں

”معاشی ارسطو بجٹ سے قبل فارغ“

اپریل 18, 2019 < 1 min

”معاشی ارسطو بجٹ سے قبل فارغ“

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر خزانہ اسد عمر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ ان کو تحریک انصاف کی حکومت کا معاشی ارسطو بھی کہا جاتا رہا ہے ۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ ”کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مجھے پٹرولیم کی سزارت لینے کے لیے کہا مگر میں نے کوئی بھی وزارت لینے سے انکار کیا ہے ۔“

اسد عمر پر تحریک انصاف کی کابینہ کے افراد نے بھی تنقید کی تھی جبکہ پاکستان میں طاقتور سمجھی جانے والی اسٹیبلشمنٹ نے بھی عمران خان سے وزیر خزانہ کو ہٹانے کے لیے کہا تھا۔

یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران اسد عمر کے رویے پر بھی تحفظات سامنے آئے تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے