پاکستان24 متفرق خبریں

کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے معاف

اپریل 19, 2019 < 1 min

کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے معاف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے یونیورسٹی کے دو طلبہ کو کینیڈین خاتون کا پیچھا کرنے اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تاہم معافی کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

کینیڈین خاتون بلاگر اسما گالوتا نے شکایت کی تھی کہ بحریہ ٹاؤن میں دو نوجوانوں نے پہلے اسے گاڑی میں بیٹھنے کے لیے کہا اور بعد ازاں اس کی پرائیویٹ کمپنی ٹیکسی کار کا تعاقب کیا ۔

اسلام آباد پولیس کے سربراہ کی ہدایت پر اہلکاروں نے دو دن بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا جس کے بعد تھانے میں خاتون بلاگر نے دونوں کو شناخت کیا ۔

پولیس کے مطابق اس دوران دونوں ملزمان کے اہل خانہ بھی تھانے پہنچ گئے ۔ ملزمان کی بہنوں اور والدہ نے کینیڈین خاتون سے معافی مانگی ۔

دونوں ملزمان نجی یونیورسٹی کے طلبہ ہیں جنہوں نے کینیڈین خاتون بلاگر اسما سے تحریری طور پر معافی طلب کی۔

دونوں کو معاف کیے جانے کے بعد تھانے سے رہا کر دیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے