پاکستان پاکستان24

کرکٹ ٹیم کی عمران خان سے ملاقات

اپریل 19, 2019 < 1 min

کرکٹ ٹیم کی عمران خان سے ملاقات

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ سے پہلے ملک کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کا اظہار کیا ۔

جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے ۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ قوم کے سفیر ہیں اور قوم کی توقعات آپ سے وابستہ ہیں۔ اپنی صلاحیتوں ، سپورٹس مین اسپرٹ اور طرزِ عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں ۔

ایک گھنٹے سے زائد کی نشست میں وزیرِ اعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کیے اور ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے مفید مشورے دیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیمپیئن جیت کا بھرپورجذبہ لے کر اورمکمل منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں جبکہ ٹیم اسپرٹ کامیابی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے