متفرق خبریں

وزیرستان میں لشمینیا سے بچے تکلیف میں

اپریل 19, 2019 < 1 min

وزیرستان میں لشمینیا سے بچے تکلیف میں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں لشمینیا مرض مزید پھیل گیا ہے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقوں وانا، توئی خولہ اور برمل کے مختلف گاؤں دیہات میں لشمینیا مچھر کے کاٹنے سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
تحصیل برمل کے علاقوں اعظم ورسک اور شاہین کوٹ میں چار سو سے زیادہ بچے خواتین اور بزرگوں لشمینیا سے متاثر ہیں ۔
مقامی لوگوں نے تحصیل برمل اور تحصیل توئی خلہ میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں مچھر مار سپرے کے لیے کہا ہے ۔

خیال رہے کہ بعض متاثرہ علاقوں میں رفاعی اداروں اور پاکستان کی فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگائے گئے تاہم متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ناکافی ثابت ہوئے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے