پاکستان

اسلام آباد میں لاپتہ چینی کی نعش برآمد

اپریل 19, 2019 < 1 min

اسلام آباد میں لاپتہ چینی کی نعش برآمد

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے "لی جنکینوگ” نامی چینی باشندے کی نعش نواحی علاقے اقبال ٹاؤن سے ملی ہے ۔

لاپتہ چینی باشندے کے دوست نے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ ”میرا دوست تھانہ کوہسار کے علاقے سے لاپتہ ہوا۔“

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ Li – jinqiang مقامی زبان نہیں جانتا جب کہ اس کے پاس موبائل، پاسپورٹ اور رقم بھی موجود نہیں ۔

درخواست کے مطابق چینی باشندے کی عمر 29 سال ہے اور وہ تھانہ کوہسار کی حدود جناح سپرمارکیٹ ایف سیون سے 15اپریل کی دوپہر لاپتہ ہوا ۔

پولیس نے نعش برآمد کرتے ہوئے مزید تفصیل نہیں بتائی کہ چینی باشندے کو کہاں اور کب قتل کیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے