پاکستان24 متفرق خبریں

گورنر شاہ فرمان کے ترجمے کی دھوم

اپریل 20, 2019 2 min

گورنر شاہ فرمان کے ترجمے کی دھوم

Reading Time: 2 minutes

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دورے میں گورنر شاہ فرمان کے بطور ترجمان ایک دری بولتے شخص کے ترجمے کی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے ۔

وزیراعظم کو ایک ہسپتال کے دورے میں دری زبان بولنے والا ایک افغان شہری بتا رہا ہے کہ اس کے بچے کے دو آپریشن ہوئے ہیں، اللہ نے خیرکردی ۔

گورنر شاہ فرمان نے بوڑھے شخص کو پوری بات کرنے اور سننے کے بجائے وزیراعظم کے لیے کچھ یوں ترجمہ کیا ”ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ (وزیراعظم) منتخب ہوئے۔“

اس ترجمے کی ۱۵ سیکنڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں ۔

فیس بک پر میاں افتخار حسین کے نام سے بنے پیج پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کو ۲۲ ہزار مرتبہ دیکھا گیا ہے جبکہ ۵ سو تبصرے کیے گئے ہیں ۔

اس پر ایک صارف توحیدی محمد گلاب نے لکھا ہے کہ ان کے خیال میں شاہ فرمان نے فارسی میں ماسٹرز کیا ہے اور بہترین ترجمان ثابت ہوئے ہیں ۔

تحریک انصاف سے وابستہ ایک صارف نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پنجاب سے آ کر پشاور میں ہسپتال بناتا ہے اور پشاور کے سیاست دان صرف ڈرامے اور چوری کرتے ہیں ۔

کئی صارفین نے لکھا ہے کہ یہ مکمل ویڈیو نہیں ہے اور افغان شہری حقیقت میں دعائیں دے رہا ہے ۔

خواجہ آصف کے نام سے بنے پیج سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر لکھا گیا ہے کہ ”شاہ فرمان وزیراعظم کو چونا لگا رہے ہیں۔“

اس پیج سے ویڈیو کو ۳۷ ہزار بار دیکھا گیا ہے اور دو سو سے زائد تبصرے کیے گئے ہیں ۔

ایک صارف رانا عبد الماجد نے لکھا ہے کہ یہ لوگ حکومت کے قابل ہیں؟ مظلوم کا اتناگھٹیا مذاق تو کسی آمر نے بھی نہ اڑایا ہوگا ۔

خیال رہے کہ گورنر شاہ فرمان کے اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں ۔

ان میں سے ایک کالج کی طالبات کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ماؤتھ ٹو ماؤتھ خطاب کے حوالے سے ضر ب المثل بن چکا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے