متفرق خبریں

”حیات آباد آپریشن جعلی تھا“

اپریل 20, 2019 2 min

”حیات آباد آپریشن جعلی تھا“

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جماعت اسلامی باڑہ کے رہنماشاہ فیصل آفریدی نے حیات آباد میں پانچ افراد کی ہلاکت اور گھر کو بارود سے اڑانے کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے ۔
پشاور کے پریس کلب میں شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ حیات آباد آپریشن مشکوک، آپریشن میں بے گناہ قبائلی جوانوں کو شہید کیا گیا ۔

شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی خون کی کوئی قدر و قیمت باقی نہیں رہی، حیات آباد آپریشن میں مارے گئے بد قسمت افراد میں سے چار کا تعلق قمبر خیل جبکہ ایک کا تعلق کوکی خیل قوم سے تھا ۔

جماعت اسلامی کے رہنما شاہ فیصل نے کہا کہ حیات آباد میں ہمارے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، مارا جانے والا امجد صوبائی فوڈ انسپیکشن ٹیم میں تھا۔

شاہ فیصل آفریدی کے مطابق مارے جانے والے طارق اور سعید کا تعلق برقمبر خیل قبیلے سے تھا، ان کا چچا سارکاری ملازم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی عمر 30 سے 35 سال ہے اور یہ ہمارے لئے شہید ہیں ۔

شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ یہ تمام شہید نوجوان اس گھر کو حجرے کے طور پر استعمال کرتے تھے، مرنے والوں کا خاندان عام لوگ ہیں، ان میں کوئی ایک بھی دہشتگرد نہیں ہے۔

شاہ فیصل آفریدی کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کا گھر اور خاندان سب معلوم ہے، بدقسمتی سے ہمارے صوبے میں بھی راو انوار جیسے آفیسر موجود ہیں۔

شاہ فیصل آفریدی کے مطابق پولیس اور مرنے والوں کا کسی چیز پر جھگڑا ہوا تھا، پولیس بعد میں گھر آئی اور جھگڑا ہوا، جس کے بعد ان تمام نوجوانوں کو اسی وقت قتل کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس کے بعد کال چلائی کے گھر میں دہشتگرد ہیں، پولیس نے بغیر کسی ثبوت کے آپریشن کیا، اور یہ سب اختیارات کا ناجائز استعمال تھا ۔ یہ آپریشن پولیس گردی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ متاثرہ خاندان پر پریشر ہے،انہیں ڈرایا اور دبایا جا رہا ہے، ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کے اس کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی مکان کو گرایا گیا، ساہیوال سے بڑا واقعہ ہے، وزیراعلی اور گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعظم کے خلاف بھی اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کو قتل کیا گیا اور ڈرامہ کیا گیا، سعید لاپتہ ہے اس کو آزاد کیا جائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے