پاکستان پاکستان24

مشیر خزانہ کی قرضے کے لیے کوشش شروع

اپریل 20, 2019 < 1 min

مشیر خزانہ کی قرضے کے لیے کوشش شروع

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ آئی ایم ایف کے پاکستان کے لیے مشن کے چیف کو فون کر کے قرضے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق مشیر خزانہ نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹر جہاد آرزو سے بھی فون پر رابطہ کیا ۔

اس سے قبل مشیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی ۔

سنیچر کی صبح مشیرخزانہ حفیظ عبدالحفیظ شیخ نےعہدے کاچارج سنبھالا۔ وزارت خزانہ پہنچنے پر سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا ۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سالانہ بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد شیڈول کے مطابق پاکستان ائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری کے ساتھ بجٹ میڈیم ٹرم سٹریٹیجی پیپر ریونیو اور اخراجات کو کم کیے جانے پر بات ہوئی ہے ۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرت کو آگے بڑھائیں گے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سے طے شدہ معاملات کو اسی طرح لے کر چلیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے