پاکستان

جہانگیر ترین کی اسد عمر کے خلاف مہم کی مذمت

اپریل 21, 2019 < 1 min

جہانگیر ترین کی اسد عمر کے خلاف مہم کی مذمت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے تاحیات نااہل رہنما جہانگیر ترین نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے خلاف مہم پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کی جانب سے اسد عمر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی پر زور مذمت کرتا ہوں ۔“

جہانگیر ترین نے لکھا ہے کہ انہوں نے اسد عمر کے ساتھ مل کر آٹھ سال سٹیٹس کو کے خلاف جدوجہد کی ۔ انہوں نے کہا کہ ”میں آج بھی اسد عمر کی جدوجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں۔“

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ سے چلے جانے کے باوجود اسد عمر کا تحریک انصاف میں اہم مقام ہے جو آئندہ بھی قائم رہے گا۔

جہانگیر ترین کے مطابق پوری پارٹی اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خیال رہے کہ اسد عمر کے خلاف سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مہم جاری ہے جس کے پیچھے جہانگیر ترین کے ہونے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے