عالمی خبریں

سعودی عرب حملے میں چار ہلاک

اپریل 21, 2019 < 1 min

سعودی عرب حملے میں چار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک پولیس سٹیشن پر حملے میں چار افراد مارے گئے ہیں۔

 سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حملہ اتوار کو دارالحکومت ر یاض کے شمال سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ زلفی شہر کے ایک پولیس سٹیشن پرہوا۔ 

اس حملے کی بعض ویب سائٹس پر ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں تا ہم آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 

ان ویڈیوز میں کہ ایک گاڑی کو ایک ناکے کے قریب دکھایا گیا ہے جس کے دونوں دروازے کھلے ہیں جبکہ قریب ہی زمین پر خون میں لت پت دو افراد کی نعشیں پڑی ہیں۔ ویڈیو میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

العریبیہ  ٹی وی کے مطابق حملہ آوروں کے پاس مشین گنیں، بم اور آگ لگانے والے کیمیکل کی بوتلیں تھیں۔

سعودی عرب میں شدت پسندوں کے سکیورٹی تنصیبات پر حملوں میں حالیہ عرصے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب کے علاقے بریدہ میں ایک چوکی پر حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک بنگلہ دیشی مارے گئے تھے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے مغربی شہر طائف میں ایک حملے کے دوران ایک پولیس اہلکار مارا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے