پاکستان24 عالمی خبریں

سب سے بڑی’جمہوریت‘ میں الیکشن

اپریل 23, 2019 < 1 min

سب سے بڑی’جمہوریت‘ میں الیکشن

Reading Time: < 1 minute

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائے جانے والے نریندر مودی کے انڈیا میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں میں ووٹنگ جاری ہے جس میں کل 1640 امیدوارآمنے سامنے ہیں۔


منگل کو ہونے والا تیسرا مرحلہ انڈیا کے سات مراحل پر مشتمل انتخابات کا سب سے بڑا مرحلہ ہے جس کے دوران لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کی 117 نشستوں کے لیے انتخاب ہو رہا ہے۔

تیسرے مرحلے میں 188 ملین ووٹرز 117 نشستوں پر لوک سبھا کے ممبران کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس مرحلے میں کل 1640 امیدوارآمنے سامنے ہیں۔
 انڈین الیکشن کمیشن کے مطابق آج منگل کے انتخابی مرحلے میں کے لیے ملک بھر میں دو لاکھ دس ہزار سات سو ستر پولنگ بوتھس قائم کیے گئے ہیں۔


تیسرے مرحلے میں جنوبی انڈیا کی تمام ریاستوں بشمول تمل ناڈو، اندرا پردیش، تلنگانا، کرناٹکا اور کیرالہ میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہوں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے