پاکستان

پولیو ویکسین پر ہلاکت کا الزام

اپریل 24, 2019 < 1 min

پولیو ویکسین پر ہلاکت کا الزام

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پولیو ویکسین سے ایک تین سالہ بچے کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

صحافی نعمان شاہ کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقہ تمر کھولا میں پولیو کے قطرے پلائے جانے کے بعد بچے کی موت کا الزام لگایا گیا ہے ۔

مرنے والے ساڑھے 3 سالہ نعیم شاہ کے چچا عبدالقادر نے دیگر ورثاء کے ہمراہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطرے پینے کے بعد ان کے ہنستے کھیلتے بھتیجے کی حالت غیر ہو گئی ۔

”بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔“

اس حوالے سے ضلعی ہیلتھ افسر ڈاکٹر شہزاد نے میڈیا کو بتایا کہ بچے کی موت پولیو ویکسین سے نہیں ہوئی۔

ادھر بچے کے والدین نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کیا ہے جس کے بعد اس کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

بچے کے طبی تجزیے کی رپورٹ سے موت کی اصل وجہ معلوم کی جا رہی ہے ۔

ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ بچے کے والدین نے پولیو ٹیم کو دو بار قطرے پلانے سے روکا ۔ ”سوموار اور منگل کو بچے کے والدین نے ٹیم کو واپس بھیجا کہ بچہ بیمار ہے ہم اس کا علاج کرا رہے ہیں ۔“

انہوں نے کہا کہ بدھ کو تیسرے روز اس بچے کو گراؤنڈ میں دیگر بچوں کے ساتھ قطرے پلائے گئے، دیگر درجنوں بچوں کو پولیو قطروں سے کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے