پاکستان پاکستان24

قومی اسمبلی: ’چین ہمارا نقصان کر رہا ہے‘

اپریل 24, 2019 < 1 min

قومی اسمبلی: ’چین ہمارا نقصان کر رہا ہے‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن نے پڑوسی ملک چین سے تجارت میں ملکی نقصان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

حیدر آباد سے منتخب رکن حسین طارق نے وقفہ سوالات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مسلم لیگ ن کے دور میں چین سے کیے آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔‘

رکن قومی اسمبلی حسین طارق نے سوال کیا کہ ’بتایا جائے ہم پاکستان کے لئے کام کر رہے ہیں یا چین کے لئے۔؟ سید حسین طارق نے کہا کہ ن لیگ کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت چین کو آزدانہ تجارت میں رعایات دینے جا رہی ہے ۔

سید حسین طارق کے سوال پر وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اعتراف کیا کہ چین کے ساتھ ن لیگ دور میں ہونے والا آزاد تجارت کا معاہدہ غیر متوازن تھا ۔ وزیراعظم کے مشیر نے تسلیم کیا کہ ’اس معاہدے کی وجہ سے 12 نہیں 14ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔‘

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چین سے آزاد تجارت کا معاہدہ متوازن کرلیا ہے ۔ اب پاکستان کو بھی چین سے تجارت میں آسیان ممالک جیسی سہولتیں حاصل ہوگئی ہیں ۔

مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کی 313 اشیا کو چین نے ڈیوٹی فری قرار دے دیا گیا ہے ۔

انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ یکم جولائی سنہ 2018 سے اب تک درآمدات میں ساڑھے تین ارب ڈالرز کی کمی آئی ۔ رزاق داؤد نے کہا کہ تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے اور جون تک پانچ سے چھ ارب ڈالر تک درآمدات میں کمی ہو جائے گی ۔

وزیراعظم کے مشیر نے تسلیم کیا کہ ’یہ بات درست ہے کہ برآمدات نہیں بڑھ سکیں۔ امید ہے کہ برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے