پاکستان

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع ممکن ہے؟

اپریل 30, 2019 < 1 min

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع ممکن ہے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے ۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحیا آفریدی پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ جمعہ تین مئی کو دن گیارہ بجے سماعت کرے گا ۔

یاد رہے کہ نوازشریف کی جانب سے فیصلے پر نظرثانی اور ضمانت میں توسیع کی دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔

توسیع کے لیے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، نظر ثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

نوازشریف  نے طبی بنیادوں پر سزا کی معطلی اور ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالتِ عظمیٰ نے انہیں طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی جو 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے