متفرق خبریں

عمران خان سٹریس کا شکار ہیں، صدر مملکت

مئی 4, 2019 < 1 min

عمران خان سٹریس کا شکار ہیں، صدر مملکت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے لیے موجودہ حالات میں عمران خان سٹریس میں ہیں ۔

ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں بہت پریشان ہیں ۔ ”جیسے حالات تو اس میں وہ گذشتہ دنوں سٹریس کا شکار تھے،“

صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان ملک کی حالیہ صورتحال پر کافی پریشان ہیں۔ ان کی پریشانی اتنی بڑھ گئی ہے کہ انہوں نے صبح کی واک کرنا چھوڑ دی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ”میں نے بارہا کہا ہے کہ ورزش آپ کی دماغی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے، آپ خود کو ایکٹو رکھیں۔“

صدر علوی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان سے کہا کہ ”ڈاکٹر صاحب ہم چیزوں کو جیسے دیکھتے تھے، یہ ویسی نہیں ہیں۔ ہمارا تین ماہ کا پلان فیل ہو گیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ملکی حالات بھی آج تک ٹھیک نہیں ہو پا رہے اور نہ پالیسی پر کہیں کوئی عملدرآمد ہوتا دکھا ئی دے رہا ہے۔“

صدر مملکت عارف علوی نے بتایا کہ ہماری حکومت پوری کوشش میں لگی ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان معاشی حالات کی وجہ سے عوام کی تکلیف پر بے حد پریشان ہیں ۔ ”ہمارا ایمان ہے کہ پاکستان کے حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے جس کا وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے ۔“

صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے کئی بار ان سے کہا کہ اندرون پنجاب جا کر لوگوں سے ملیں اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کریں ۔


Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے