پاکستان

بلوچستان میں مزدور اور سیکورٹی اہلکار ہلاک

مئی 9, 2019 < 1 min

بلوچستان میں مزدور اور سیکورٹی اہلکار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کھوسٹ میں کوئلہ کی کان پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین مزدور ہلاک ہو گئے ۔

علاقے میں گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں جائے وقوعہ جانے والی ایف سی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے گاڑی میں سوار تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔

ہرنائی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے .لیویز ذرائع

ہرنائی میں مارے گئے مزدوروں کے نام سید شاہ، حبیب اللہ ہیں

ہلاک ایف سی اہلکاروں میں سپاہی جنید اور حوالدار شفیق شامل ہیں ۔

اہلکاروں میں خدائے نور سول اہلکار ہے.

زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت شیر عالم کے نام سے ہوئی ہے ۔

ہرنائی میں زخمی اہلکار کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز قلعہ عبداللہ میں قبائلی رہنما بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک ہوئے تھے ۔
قبائلی رہنماء ولی محمد عرف ولی گئی پہلوان اپنے تین ساتھیوں سمیت مارے گئے.
قلعہ عبداللہ.قبائلی رہنماء اپنے زمینوں کی دیکھ بھال سے واپس آرہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا.
قلعہ عبداللہ.واقعے میں ان کے دیگر دو ساتھی تاج محمد اور محمدعیسی بھی جان بحق ہوگئے.
قلعہ عبداللہ. دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی.
قلعہ عبداللہ.واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے.
قلعہ عبداللہ.انتظامیہ نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید نفری تعینات کر دی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے