پاکستان

انصافی حکومت میں ریڈیو پاکستان بھی بند

مئی 10, 2019 < 1 min

انصافی حکومت میں ریڈیو پاکستان بھی بند

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے بعض سٹیشن مالی بحران کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایک سرکاری دستاویز کے مطابق بند کیے جانے والے اسٹیشنز میں مٹھی، بھٹ شاہ، سرگودھا اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ ان چار اسٹیشنز کو اب ری براڈکاسٹنگ اور ریلے اسٹیشن میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔


ریڈیو پاکستان کے ہیڈکوارٹر سے جاری لیٹر کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان براڈکاسٹنگ بورڈ کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔


اجلاس کو بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں میں موجود ریڈیو سٹیشنز کا براڈکاسٹنگ سامان ناکارہ ہو چکا ہے، ٹرانسمیٹر اور دیگر آلات کی مرمت کروانے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں ۔
لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں بھی ہائی پاور میڈیم ویوز ٹرانسمیٹرز کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

بورڈ میٹنگ میں اسلام آباد کی پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی کو بھی بند کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔


یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آ کر اعلان کیا تھا کہ ریڈیو پرانی ٹیکنالوجی ہوچکی ہے اور دنیا ڈیجیٹل پر چلی گئی ہے، اس لیے ریڈیو پاکستان کے آپریشن کو بتدریج کم کیا جائے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے