کھیل

’سلور کنگ میچ کے دوران مر گئے‘

مئی 12, 2019 < 1 min

’سلور کنگ میچ کے دوران مر گئے‘

Reading Time: < 1 minute

میکسیکو کے 51 سالہ ریسلر سلور کنگ برطانیہ میں ایک میچ کے دوران رنگ میں گرے اور پھر اٹھ نہ سکے ۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کو ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

ریسلر سلور کنگ کا اصل نام سیزر بیرن تھا ااور وہ ہالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی ولن کے طور پر کردار نبھاتےدیکھے گئے ۔

سلور کنگ نے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لیا اور سنہ 1998 میں عالمی چیمپیئن بنے جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ۔

ٹوئٹر پر ان کے پروموٹر نے تصویر شائع کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

زرق برق لباس اور ماسک کے ساتھ ریسلنگ مقابلے منعقد کرانے والے لوچا لبر ریسلنگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے سلور کنگ کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ان کی موت پر تعزیتی پیغام دیا گیا ہے ۔ 

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے کیمڈن میں مقابلے کا انعقاد کرنے والے ’راؤنڈ ہاؤس‘ نے سلور کنگ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شو کے دوران پیش آیا۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیمنمٹ نے ایک بیان میں 51 سالہ سلور کنگ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ بیان میں سلور کنگ کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت بھی کی گئی ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر سلور کنگ کے مداحوں نے ان کی تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے کئی مشہور مقابلوں کی یادیں تازہ کی ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے