عالمی خبریں

سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کی ایرانی مذمت

مئی 13, 2019 < 1 min

سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کی ایرانی مذمت

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کے دو تیل بردار بحری جہازوں پر متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب حملہ کیا گیا ہے ۔

پیر کو سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفلیح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس تخریبی کارروائی میں تیل سمندر میں نہیں پھیلا تاہم جہازوں کو اچھا خاصا نقصان پہنچا ہے ۔

ادھر ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکرز پر حملے کو ’خطرناک‘ قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے وزارت کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں کی تفتیش ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا ہے ’خلیج عمان میں اس طرح کے واقعات خطرناک اور قابل مذمت ہیں۔‘ 

ایرانی ترجمان نے ان حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بیرونی طاقتوں کی جانب سے علاقے میں بحری سیکورٹی کو خراب کرنے پر متنبہ کیا ۔

اس سے قبل اتوار کو متحدہ عرب امارات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فجیرہ کے ساحل کے قریب ایک تخریبی کارروائی میں مختلف ملکوں کے چار مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے