پاکستان پاکستان24

جیو نیوز کے اسلام آباد دفتر کو تالہ

مئی 13, 2019 < 1 min

جیو نیوز کے اسلام آباد دفتر کو تالہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک جنگ گروپ میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نیٹ ورک کے ٹی وی چینل جیو نیوز سے وابستہ کارکنوں نے کام چھوڑ دیا ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملازمین کو 20 اپریل کو جنوری کے مہینے کی آدھی تنخواہ دی گئی تھی ۔

جیو نیوز سے وابستہ کسی بھی کارکن نے اس مسئلے پر آن ریکارڈ بات کرنے سے انکار کیا ہے تاہم کئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ چند ماہ سے مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہیں ۔

جنگ گروپ کی انتظامیہ سے مؤقف معلوم کرنے کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے