کھیل

گورے ایسا کیوں کرتے ہیں؟

مئی 14, 2019 < 1 min

گورے ایسا کیوں کرتے ہیں؟

Reading Time: < 1 minute

پوری دنیا میں عطیات اور چیرٹی دی جاتی ہے مگر یہ گورے اپنا ہر کام ہی دوسروں کی خوشی کے لیے کیوں کرتے ہیں؟

مشہور کھلاڑی ایسی جگہوں پر جاتے اور ایسے افراد سے مل کر خوشیاں بانٹتے ہیں جو کسی جسمانی یا ذہنی عارضے کا شکار ہیں ۔

مشہور فٹبال کلب آسٹن ولا کے کھلاڑیوں نے ایک ایسے کم عمر مداح کو میچ سے قبل بلا کر تصاویر بنائیں جو غیر معمولی جلد کے مسائل کا شکار ہے ۔

اسی طرح کئی معروف کرکٹرز بھی دوسرے ملکوں کے دوروں میں چیرٹی کرنے والے اداروں سے مل کر ان کے لیے عطیہ اکھٹا کرتے ہیں ۔

برطانوی کرکٹر کرس ووکس انڈیا میں یونیسیف کے لیے بچوں کے ساتھ

انگلش فٹبال کھلاڑی ہیری کی ایک مداح کو سوشل میڈیا پر گالیوں کا سامنا کرنا پڑا تو فٹبالر نے اگلے میچ میں اسے دعوت دے دی اور پھر تصاویر بنا کر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں ۔ ایک معصوم مداح اور اس کے پورے خاندان کی خوشی کا سامان ہو گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے